بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور: مالی سال 2026/27 بجٹ کی منظوری کےلیے خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس جاری

پشاور میں خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کر رہے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، معاونینِ خصوصی، مشیران، چیف سیکرٹری اور مختلف محکموں کے متعلقہ سیکرٹریز شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ سے متعلق اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے

کابینہ اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ (Budget)کی منظوری لی جائے گی، جس کے بعد بجٹ کو صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، سرکاری اخراجات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق تجاویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Pakistan income tax calculator 2026-27