بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول کی قیمت میں آج خاطر خواہ کمی کی جائیگی؛ وزیر اعظم کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی کو قوم تک پہنچائیں گے اور آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے اب خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی، تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں اور اب وہ سیاہ رات ختم ہونے کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی آئیگی تو اسے قوم کو واپس لوٹائیں گے، آج جمعہ کا مبارک دن ہے اور آج پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کی جائیگی۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بحران کے دوران یہاں نہ پیٹرول پمپس پر لائینیں لگیں اور نہ کوئی بحران پیدا ہوا، نہیں تو سری لنکا میں سب کو معلوم ہے کیا ہوا۔

مزیدپڑھیں:قائمہ کمیٹی، غیر رجسٹرڈ دکانوں، کاروباروں اور سوشل میڈیا سے حاصل آمدن پر 5 فی صد ٹیکس منظور

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس مہنگائی کے طوفان سے عام آدمی کو بچانے کے لیے کوشش کی، اس ضمن میں صوبائی حکومتوں کو بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر پیٹرولیم، سیکرٹری پیٹرولیم، اور وزیر خزانہ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے مشکل حالات میں حالات بہتر رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔

ایران امن معاہدے پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکہ کی لیڈر شپ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پھرپور حصہ ڈالا، قطر، چین، ترکی، سعودی عرب کا اس میں اہم کردار ہے۔

جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ عزت وقار صدیوں میں نہیں ملتا، ہمیں اللہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے اور اس ایوان سے قومی یکجہتی کا پیغام جانا چاہیے۔