بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے ٹیکنو کریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب اُمیدواروں کا اعلان کردیا

گلگت بلتستان(Gilgit Baltistan) الیکشن کمیشن نے ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد شریف استوری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے گلگت بلتستان اسمبلی کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح صاحب خان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) جبکہ محمد علی کو استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے اسمبلی رکن قرار دیا گیا ہے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ تین نشستیں حاصل کی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے کلثوم جہانگیر، سعدیہ دانش اور صوبیہ جبیں کامیاب قرار پائی ہیں۔

مزیدپڑھیں:جنگ بندی کے بعد لبنان میں ڈرون حملہ، 2 افراد جاں بحق

مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی دو مخصوص نشستیں ملیں، جن پر ساجدہ بیگم اور جینیفر بہادر کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کو ایک مخصوص نشست ملی ہے، جس پر دلشاد بانو کو گلگت بلتستان اسمبلی کی رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔