بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا ورلڈ کپ 2026ء، برازیل نے ہیٹی کو 0۔3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ(FifaWorld Cup) 2026ء کے گروپ سی کے اہم مقابلے میں برازیل نے ہیٹی کو 0-3 سے شکست دے دی۔
برازیل نے آغاز ہی سے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور 23ویں منٹ میں میتھیوس کونہا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

کونہا نے 36ویں منٹ میں ایک اور خوبصورت گول اسکور کیا، جبکہ پہلے ہاف کے اضافی وقت میں وینیسیئس جونیئر نے گول کرکے برتری 0-3 کر دی۔

مزیدپڑھیں:نیدرلینڈز: شیاطین کو بلانے کیلئے جادوئی منتر لکھی پراسرار تختی دریافت

دوسرے ہاف میں ہیٹی نے واپسی کی کوشش کی، تاہم برازیل کے منظم دفاع کے سامنے وہ کوئی گول نہ کر سکی، برازیل نے بقیہ وقت میں کھیل پر کنٹرول برقرار رکھا اور میچ 0-3 سے اپنے نام کر لیا۔