پنو عاقل (Pano Aqil)میں لسی پینے سے 8 بچوں سمیت 15 افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ لسی مضر صحت تھی جس میں کوئی زہریلا کیڑا گر گیا تھا، بچوں سمیت تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
3 جون کو پاکپتن کے ایک گاؤں میں ملک شیک پینے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد کی حالت خراب ہوگئی تھی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سات افراد کی ملک شیک پینے سے طبیعت بگڑ گئی، متاثرین میں پانچ بچے اور دو کواتین شامل ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ ملک شیک میں استعمال ہونے والے دودھ میں کوئی زہریلی چیز گر گئی تھی، واقعہ گاؤں 10 کے بی میں پیش آیا، متاثرین کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں اب ڈالر کمانا بہت آسان ہوگیا، فیس بک نے بہت بڑی خوشخبری سنا دی
واضح رہے کہ اس سے قبل 6 مئی کو سندھ کے علاقے میہڑ میں چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا تھا کہ چائے پینے سے 16 افراد کی حالت بگڑی، متاثرین کو اسپتال منتقل کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ادھر، ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ واقعہ زہریلے دودھ یا چائے کے باعث فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ لگتا ہے۔









