سابق ایم ڈی پیپکو و ماہر توانائی طاہر بشارت چیمہ(Tahir Basharat Cheema) کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی اصل جڑ مہنگی ترین بجلی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ایم ڈی پیپکو نے کہا کہ مہنگی ترین بجلی نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور ملک میں مہنگائی کی اصل جڑ مہنگی ترین بجلی ہے۔
مزیدپڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کمی
طاہر بشارت چیمہ نے کہا کہ مہنگی بجلی کی وجہ آئی پی پیز کے بدترین معاہدے ہیں، ہمیں فکسڈ چارجز اور دیگر ٹیکسز کوختم کرنا ہوگا۔









