مراکش کی فٹبال ٹیم کے کپتان اشرف حکیمی(Ashraf Hakimi) خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں عدالت کا سامنا کریں گے۔ تاہم، وہ آج رات اسکاٹ لینڈ کے خلاف مراکش کے ورلڈ کپ میچ کا حصہ ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق 27 سالہ اشرف حکیمی (جو فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے دفاعی کھلاڑی ہیں) پر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا الزام ہے، جن سے ان کی ملاقات انٹرنیٹ پر ہوئی تھی۔ اگر جرم ثابت ہو گیا تو انہیں 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
مقدمے کی باقاعدہ سماعت کی تصدیق کے بعد اشرف حکیمی نے کہا کہ وہ پہلے دن سے اس مقدمے کا انتظار کر رہے تھے۔ اب وہ اس کے منتظر ہیں، کیونکہ آخرکار انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
مزیدپڑھیں:ہنزہ سےپی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزادامیدوارنیکنام کریم پیپلزپارٹی میں شامل
مراکش کے کپتان پر الزام ہے کہ فروری 2023 میں جب ان کی اہلیہ اور بچے چھٹیاں منانے گئے ہوئے تھے تو انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ایک 26 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔
اشرف حکیمی ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ خاتون انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
فٹبالر اس وقت ضمانت پر ہیں۔ ان پر فروری 2023 میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ اس سے قبل انہیں عدالتی نگرانی میں رکھا گیا تھا اور ایک پابندی کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا جس کے تحت وہ مبینہ متاثرہ خاتون سے رابطہ نہیں کر سکتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق مقدمے کی باقاعدہ سماعت مراکش کے ورلڈ کپ سفر کے اختتام کے بعد ہوگی۔









