امریکی نائب صدر جے ڈی وینس( J D Vanes) نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کل متوقع ہیں، بات چیت میں چیزیں ٹھیک جارہی ہیں۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ آئندہ 2 روز میں سوئٹزر لینڈ جانا متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں، ایران سے مذاکرات کل متوقع ہیں۔امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایران سے مذاکرات کے لیے چیزیں ٹھیک جا رہی ہیں، جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پُراعتماد ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمز جہازوں اور بحری تجارتی راستوں کیلئے بند کردی، فوجی کمان
اُن کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو ایک اور موقع دینے جا رہے ہیں، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے شواہد نہیں ہیں۔








