سوئس(Swiss) حکام نے کہا ہے کہ ہم بات چیت کیلئے پر اعتماد اور رازداری پر مبنی ماحول فراہم کرتے رہیں گے۔
سوئس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے امریکہ اور ایران کےدرمیان برگن سٹاک میں مذاکرات جاری ہیں، مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات کیلئے سہولیت فراہم کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں سوئس وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بات چیت کیلئے پر اعتماد اور رازداری پر مبنی ماحول فراہم کرتے رہیں گے، مذاکرات کے شرکاء اور بات چیت کے مندرجات پر مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی جائیں گی۔

مزیدپڑھیں:میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف
سوئس وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ مذاکراتی عمل کی رازداری کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔








