بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لندن میں بڑا ڈاکہ: ابو ظہبی کے شاہی خاندان سے 6لاکھ پاؤنڈ کے زیورات چوری

لندن(London) میں ایک حیران کن واردات کے دوران ابو ظہبی(Abudhabi) کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی خواتین کے قیمتی زیورات چوری کر لیے گئے، جن کی مالیت تقریباً چھ لاکھ پاؤنڈ (پاکستانی قیمت 20کروڑ سے زائد ) بتائی جا رہی ہے۔

 واقعہ 16 اکتوبر 2025 کو اس وقت پیش آیا جب رُودا آل نہیان، ان کی والدہ شمسا اور نجلہ آل قبیسی یورو اسٹار کے ذریعے لندن کے سینٹ پینکراس اسٹیشن پہنچیں۔

مزیدپڑھیں:فٹبال میچ میں زیادہ حملے روکنے کا ریکارڈ برابر

پولیس کے مطابق جب ان کا ڈرائیور مصروف تھا، تین مشتبہ افراد نے گاڑی کے قریب آ کر موقع کا فائدہ اٹھایا اور تین سوٹ کیس چرا کر فرار ہو گئے۔ ان سوٹ کیسز میں سونے کے ہار، بریسلٹس اور انگوٹھیاں موجود تھیں۔

بعد میں تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت ہوئی، دو افراد، عبدال ایتکیبیر اور مہدی فاطح، کو عدالت نے قید کی سزا سنا دی ہے، دونوں غیر قانونی طور پر 2025 میں برطانیہ داخل ہوئے تھے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ چوری شدہ زیورات صرف £10,000 میں ایک مارکیٹ ڈیلر کو فروخت کیے گئے، جو اصل قیمت کا انتہائی چھوٹا حصہ ہے۔ تمام قیمتی اشیاء تاحال برآمد نہیں ہو سکیں۔

تیسرا ملزم، فیصل بینومچیارا، پہلے سے دیگر چوریوں میں بھی ملوث رہا ہے اور اسے بھی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔