بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکمران اتحاد، پی ڈی ایم کا فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم ہاوس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
اس ضمن میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو، ایم کیوایم، ق لیگ، اے این پی، بی اے پی، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے3 رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام قائدین کا ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔