بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کا منجمد فنڈز میں سے 12 ارب ڈالرز جلد ملنے کا دعویٰ


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا کہنا ہے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو(macro robio) کے خلیجی دورے سے قبل ایران کو 12 ارب ڈالرز دیے جائیں گے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے آج متحدہ عرب امارات پہنچنے کی توقع ہے۔ایران نے کہا ہے اس کے منجمد فنڈز میں سے 12 ارب ڈالرز جاری کیے جانے والے ہیں، ایران کو 12 ارب ڈالرز کی ادائیگی امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔

ایرانی تیل پر پابندیاں ختم کچھ اثاثے اور ہرمز بحال، لبنان پر کمیٹی، پاکستان، قطر، ایران اور امریکا فاتح، حتمی معاہدے کیلئے 60 دن کے روڈ میپ پر اتفاق

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کو 6، 6 ارب ڈالرز کی 2 قسطیں ملیں گی، دونوں فریق باضابطہ طور پرجنگ ختم کرنے کے لیے بات چیت میں پیشرفت کا اشارہ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے جاری شدہ اثاثے اپنی صوابدید کے مطابق، مکمل خود مختاری کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے آزاد ہے۔

مزید پڑھیں:غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کو 6، 6 ارب ڈالرز کی 2 قسطیں ملیں گی

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے منجمد اثاثوں کے تحت بحال کیے گئے فنڈز کو اپنی صوابدید کے مطابق استعمال کرے گا اور اس پر کسی قسم کی بیرونی پابندی یا شرط لاگو نہیں ہو گی۔