بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارت نے بھی پاکستان کو ہرادیا

ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان کو ایک اور شکست(Pakistan suffered) کا سامنا کرنا پڑ گیا، اس مرتبہ بھارت 3-4 سے جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

لندن کے لی ویلی ہاکی سینٹر میں کھیلے جارہے ایونٹ کے اس میچ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا، تاہم اسے برقرار نہ رکھ سکے۔

پاکستان کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک جاری رہی۔

دوسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول کرکے پاکستان کے ایک گول پر 2 کی برتری حاصل کرلی۔ تیسرے کوارٹر میں بھارت نے ایک اور گول کرکے برتری کو 1-3 کردیا۔

چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم نے کم بیک کرنے کی کوشش کی جہاں پہلے محمود ابوبکر نے گول کیا، تاہم اس دوران بھارت نے چوتھا گول کردیا۔

مزید پڑھیں:ایف آئی ایچ کی غفلت، بھارت کیخلاف ہاکی میچ میں پاکستان کا غلط پرچم پیش کردیا

پاکستان کی جانب سے میچ کے آخری منٹ میں شکیل معین نے گول کرکے خسارہ 3-4 کردیا تاہم میچ برابر کرنے کےلیے ناکافی رہا۔ خیال رہے کہ یہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ٹیم کی مسلسل 13ویں شکست ہے۔