بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا ایران معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: سربراہ آئی اے ای اے

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے عبوری امن معاہدے کے تحت آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو ایران کی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی۔
جاپان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رافیل گروسی نے کہا کہ ایک معاہدہ موجود ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ آئی اے ای اے کو رسائی دی جائے تاکہ وہ معائنہ کر سکے، ہمیں امید ہے کہ ہم بہت جلد وہاں موجود ہوں گے اور اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت کے تحت ایرانی جوہری پروگرام کی نگرانی آئی اے ای اے کرے گی، نگرانی کیلئے معائنہ ناگزیر ہے، معائنے کے بغیر اس عمل کو مکمل نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدپڑھیں:نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

رافیل گروسی نے مزید کہا کہ تکنیکی کام کا آغاز ہو چکا ہے، جلد ہی ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ شروع کر دیا جائے گا، بعض متضاد سیاسی بیانات کے باوجود فریقین کے درمیان معاہدہ موجود ہے۔