سعودی عرب کے ادارہ جوازات نے وزٹ، عمرہ اور دیگر انٹری ویزوں کے خواہش مند افراد کو پاسپورٹ(Passport) کی معیاد سے متعلق اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔
جوازات کے مطابق اگر کسی درخواست گزار کے پاسپورٹ کی میعاد 90 دن یا اس سے کم رہ گئی ہو تو اس کے لیے وزٹ یا دیگر انٹری ویزا جاری نہیں کیا جاسکتا۔ ایسے کیسز میں الیکٹرانک نظام خودکار طور پر ویزا درخواست مسترد کر دیتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ کم مدتِ معیاد والے پاسپورٹ کے ساتھ سفر کرنا بعض صورتوں میں ممکن ہو سکتا ہے، تاہم اس بنیاد پر انٹری ویزا حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
جوازات نے واضح کیا ہے کہ ایسے افراد جن کے پاسپورٹ کی معیاد 90 دن سے کم رہ گئی ہو، انہیں پہلے اپنے ملک میں پاسپورٹ کی تجدید کروانی ہوگی، جس کے بعد اسپانسر، کمپنی یا متعلقہ ادارہ ان کے لیے نئے سرے سے انٹری ویزا کی درخواست جمع کرا سکے گا۔
مزیدپڑھیں:سینیٹر عبدالقادر نے آبی منصوبوں میں اربوں روپے کے اضافی بوجھ کا خدشہ ظاہر کر دیا
سعودی حکام نے مزید ہدایت کی ہے کہ مسافر سفر کی منصوبہ بندی سے قبل اپنے پاسپورٹ کی معیاد ضرور چیک کریں تاکہ ویزا کے اجرا یا سفر کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جوازات نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ سعودی عرب کے سفر سے پہلے امیگریشن اور ویزا سے متعلق تمام ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔








