بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا ڈیٹا ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (Pakistan Digital Authority)نے ملک میں مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو وسیع اختیارات دیے جائیں گے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی وفاقی اداروں میں ڈیٹا گورننس کی نگرانی کرے گی جبکہ تمام وفاقی اداروں کو قومی ڈیٹا گورننس فریم ورک پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

 پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل اور نیشنل ڈیٹا ایکسچینج پلیٹ فارم کی نگرانی اور نیشنل ڈیٹا کیٹلاگ کو برقرار رکھنے کے ساتھ سرکاری اداروں کے باقاعدہ آڈٹ بھی کرے گی۔

علاوہ زیں ہر وفاقی ادارے میں ایک چیف ڈیٹا آفیسر تعینات کرنا لازمی قرار دیا جائے گا، چیف ڈیٹا آفیسرز پالیسی پر عمل درآمد، ڈیٹا کے قانونی استعمال اور تعمیل کی رپورٹنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔

مجوزہ پالیسی کے تحت نیشنل ڈیٹا گورننس کونسل قائم کی جائے گی جس کی سربراہی پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کرے گی، نیشنل ڈیٹا گورننس کونسل میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، ریگولیٹرز اور دیگر شراکت داروں کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نیشنل ڈیٹا میچیورٹی انڈیکس جاری کرے گی تاکہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:دشت، گوگل میپ کی غلط رہنمائی، زندگی کا سب سے بڑا سانحہ کیسے بن گئی۔۔؟؟

مزید براں سرکاری اداروں کی سالانہ ڈیٹا گورننس کارکردگی عوام کے سامنے پیش کی جائے گی، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو آڈٹ، اصلاحی اقدامات اور تعمیل یقینی بنانے کے اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ مسلسل عدم تعمیل کرنے والے سرکاری اداروں کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکے گی۔