پاکستان کرکٹ ٹیم(Pakistan Cricket Team) 13 جولائی کو اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کرے گی، سکواڈ 2 ٹیسٹ کھیلنے 13 جولائی کو روانہ ہوگا۔
واضح رہے قومی ’’ریڈ بال‘‘ کرکٹ ٹیم کا کیمپ اس وقت لاہور میں جاری ہے، اور امکان ہے کہ 2 جولائی کو ختم ہوگا۔

مزیدپڑھیں:آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لئے 17 ارکان پر مشتمل ایک ہی ٹیم کا اعلان کرے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ 25 جولائی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے شروع کرے گی۔
دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کی شروعات 19 اگست سے کرے گی۔








