بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کویت میں سینکڑوں غیر ملکیوں کے پتے منسوخ کر دیے گئے

پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن(Public Authority for Civil Information) نے اپنے ریکارڈ سے 464 افراد کے رجسٹرڈ رہائشی پتے منسوخ کر دیے ہیں اور متاثرہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر اپنی معلومات اپ ڈیٹ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا جرمانے سے بچا جا سکے۔

یہ فیصلہ اتوار کے روز سرکاری گزٹ ’کویت الیوم‘ میں شائع کیا گیا۔ اتھارٹی کے مطابق یہ پتہ جات یا تو جائیداد کے مالکان کی جانب سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر منسوخ کیے گئے، یا ان عمارتوں کے مسمار ہونے کی وجہ سے جن سے یہ پتے منسلک تھے۔

اتھارٹی نے متاثرہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کے دفاتر جا کر اپنا نیا پتہ رجسٹر کروائیں یا ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد ’’سہل‘‘ (Sahel) موبائل ایپ کے ذریعے اپنی معلومات اپ ڈیٹ کریں۔

مزیدپڑھیں:دبئی سے سستا آئی فون منگوانے والوں کے لیے بری خبر

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ تمام افراد کو فیصلہ شائع ہونے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر اپنے رہائشی ریکارڈ کی درستگی لازمی کرنی ہوگی۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں معلومات اپ ڈیٹ نہ کرنے والوں کے خلاف قانون نمبر 32 برائے 1982 کے آرٹیکل 33 کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ 100 کویتی دینار تک جرمانہ شامل ہے، اور یہ جرمانہ متاثرہ افراد کی تعداد کے حساب سے بڑھ بھی سکتا ہے۔