صوبہ سندھ میں واقع سانگھڑ سے پہلی بار یومیہ دو ہزار بیرل خام تیل(Crude Oil) کی پیداوار شروع ہوگئی۔
او جی ڈی سی ایل نے تیل ذخائر کی دریافت پر پاکستان سٹاک ایکسچیبج کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ تیل کی پیداوار کوفوری استعمال میں لانے کیلئے 4 انچ قطر اور ڈیڑھ کلو میٹر لائن بچھا دی گئی ہے جبکہ بوبی ڈیپ ون کنوئیں سے یومیہ خام تیل کی پیداوار درآمدی ایندھن پر انحصار کم کریگی۔
مزیدپڑھیں:جنوبی ایشیا کے قرضوں تلے دبے 8 ممالک میں بھارت سرفہرست، پاکستان کا نمبر کونسا؟








