پاکستان اسٹاک ایکسچینج (P S X) میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 1156 پوائنٹس کمی سے 178414 پر بند ہوا۔
شیئر بازار میں آج 86 کروڑ شیئرز کے سودے 43 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 114 ارب روپے کم ہوکر 20020 ارب روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:سائنسدانوں نے پہلی بار انسانی خلیے کی تفصیلی تھری-ڈی ویڈیو جاری کردی
انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 18پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں 24 جون کو ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔








