بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا ورلڈکپ: جنوبی کوریا کے ہیڈ کوچ عہدے سے مستعفی

جنوبی کوریا (SouthKorea)کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونگ میونگ بو نے ٹیم کے میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جنوبی کوریا کے صدر نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تحقیقات کا حکم دیا ہے.

جنوبی کوریا کی ٹیم کو توقع تھی کہ وہ فٹ بال ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں گروپ کی تیسری بہترین ٹیم کے طور پر پہنچ جائیں گے مگر اُن کی اُمیدیں پوری نہ ہوسکیں۔

 ٹیم کے پہلے مرحلے کے بعد ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر اُس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دوسری جانب صدر لی جے میونگ نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:علاقائی صورتحال، وزیر داخلہ محسن نقوی سعودیہ پہنچ گئے

پریس کانفرنس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عوام اور شائقین سے معافی مانگتے ہوئے شکست کی تمام تر ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ نتائج نہیں دے سکے جس کی ہمارے مداح ہم سے توقعر کررہے تھے۔

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں رینکنگ میں 32ویں نمبر پرموجود جنوبی کوریا کو تین میں سے دو شکست ہوئی جبکہ اُس کو ایک میچ میں کامیابی ملی ۔