بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرتگال کو فیفا ورلڈ کپ جیتنے کیلئے معجزے کی ضرورت ہے: دانش تیمور

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور(Danish Taimoor) کا کہنا ہے کہ پرتگال کی فٹبال ٹیم کو 2026ء کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے لیے معجزے کی ضرورت ہے۔

دانش تیمور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پرتگال کی جرسی پہنے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ پہلے راؤنڈ کے بعد 5 ٹیمیں زیادہ مضبوط نظر آ رہی ہیں، جن میں فرانس، انگلینڈ، برازیل، اسپین اور مراکش کی فٹ بال ٹیمیں شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)


اداکار نے مضبوط ٹیموں کے کھیل کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر یہ ٹیمیں اسی جذبے اور نظم و ضبط کو برقرار رکھیں تو ان میں سے کوئی بھی ایک ٹیم ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھا سکتی ہے۔

مزیدپڑھیں:رمشا اقبال نے مومنہ اقبال کی شہرت کا تلخ پہلو بیان کر دیا

پرتگال کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پرتگال ورلڈ کپ جیتے لیکن ان کی اب تک کی پرفارمنس دیکھ کر ایسا لگ نہیں رہا کہ یہ ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔

دانش تیمور نے مزید لکھا ہے کہ پرتگال کو ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے کچھ غیر معمولی کرنا ہو گا بلکہ انہیں ایک معجزہ بھی درکار ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ فٹ بال کے شائقین شائد کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، لوکا موڈریچ، مینوئل نیور اور نیمار سمیت کئی لیجنڈز کو کیریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلتے دیکھ رہے ہیں۔