بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواہش ہے ثمینہ کو لیکر کہیں بھاگ جاؤں: منظر صہبائی

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد اور سینئر اداکار منظر صہبائی نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی اور تعلق کے حوالے سے گفتگو  کی۔

انسٹاگرام پر منظر صہبائی کی جانب سے ایک انٹرویو لنک شیئر کیا گیا ہے جس میں برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ محبت جب ہونا ہو، ہوجاتی ہے۔

اس پر منظر صہبائی نے اداکارہ کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ انٹرویو میں سوال آپ کا مجھ سے اتنی مضبوط اور پاورفل ایکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سفر ختم ہونے کے بعد شادی سے متعلق ہے جس کے جواب میں ثمینہ احمد کا کہنا تھا کہ جب بندہ اتنا اچھا اور خیال رکھنے والاہو تو کیوں نہیں؟

 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی تعلق کو بہتر بنانے کے لیے آپ نے اپنا ان پٹ ڈالنا ہوتا ہے اور یہ کسی بھی رشتے کے لیے ضروری ہے۔

دوران انٹرویو منظر صہبائی نےہاتھ کے اشارے سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ میری خواہش ہے کہ میں ثمینہ احمد کو لے کر کہیں بھاگ جاؤں‘۔