پاکستان میں ایک نئی ایئرلائن (airline)کو سرٹیفکیٹ جاری کردیاگیااوروہ جلد فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔
نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر کوایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے دستخط سےجاری کیا گیاہے جس کے بعد ساؤتھ ایئر آئندہ چند روز میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔

ڈی جی نادرشفیع ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی ایوی ایشن کے فروغ میں سی اے اے اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے گا،ساؤتھ ایئر پاکستان بھر کے تمام ایئرپورٹس پر اپنی پروازیں چلائے گی۔
مزیدپڑھیں:چشتیاں: بکریاں بچانے کیلئے کنویں میں اترنے والے 2بھائیوں سمیت3 نوجوان جاں بحق
ساؤتھ ایئر نے نیو گوادر ایئرپورٹ اور سکھر ایئرپورٹ کے لیے ٹیسٹ فلائٹ چلائی تھی،سول ایوی ایشن انسپکٹرز نے پرواز کے دوران جانچ پڑتال کی تھی۔








