بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہماری بیٹی ہی گھر کی اصل الفا اور اینیمل ہے: عالیہ بھٹ

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt)نے اپنی گھریلو زندگی کے بارے میں دلچسپ انداز میں بتایا کہ ان کے گھر کی اصل الفا نہ وہ ہیں اور نہ ہی ان کے شوہر رنبیر کپور بلکہ ان کی ننھی بیٹی رہا کپور ہے۔

اپنی آنے والی فلم الفا کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا حقیقی زندگی میں بھی وہ الفا اور رنبیر کپور اینیمل ہیں؟ اس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ، رہا!

عالیہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی ہی گھر کی اصل الفا اور اینیمل ہے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ رہا گھر میں سب فیصلے کرتی ہے اور ہمیں اکثر مشورے بھی دیتی رہتی ہے۔

اداکارہ نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک روز میں نے گھر میں جینز پہن لی، تو رہا نے فوراً پوچھا، آپ کہاں جا رہی ہیں؟ جب میں نے جواب دیا کہ میں صرف نائٹ سوٹ کے بجائے جینز پہن کر گھر میں بیٹھنا چاہتی ہوں، تو رہا نے کہا کہ نہیں، آپ ایسے نہیں بیٹھتیں۔

مزیدپڑھیں:عاصم اظہر نے انسٹاگرام کی 600 سے زائد پرانی پوسٹس بحال کر دیں

عالیہ نے مزید کہا کہ مجھے اپنی بیٹی سے بہت تعریفیں سننے کو ملتی ہیں، جس سے مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔

اس سے قبل ایک تقریب میں عالیہ بھٹ نے بتایا تھا کہ رہا کو اداکاری، موسیقی اور رقص میں خاص دلچسپی ہے۔

ان کے مطابق وہ کھیلوں میں بھی سرگرم ہے، گانے شوق سے سنتی ہے، جلدی ڈانس اسٹیپس سیکھ لیتی ہے اور اپنی عمر کے لحاظ سے ایک قائدانہ شخصیت اور سوچ رکھنے والی بچی ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی، جس کے بعد ء2018 میں دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا، دونوں نے 14 اپریل ء2022 کو سادگی سے شادی کی، جبکہ 6 نومبر 2022ء کو ان کی بیٹی رہا کپور کی پیدائش ہوئی۔