بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایل پی جی قیمت میں بڑی کمی، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 794.50 روپے سستا ہوگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرا نے عوام کو بڑی خوشخبری (OGRA Good News)سنا دی۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے، اوگرا کی جانب سے جولائی کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی ہو گئی ہے، اس کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 308 روپے 76 پیسے سے کم ہوکر 241 روپے 43 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 50 پیسے کم ہو گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر تین ہزار 643 روپے 41 پیسے سے کم ہوکر 2 ہزار ا848 روپے 91 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کویت، دبئی اور سری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات 2026، پیپلزپارٹی نے مزید4 امیدوار میدان میں اتار دیئے

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہاتو پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل مزید سستا ہو سکتا ہے جس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔