غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبالر اور گول کیپر سلیم الاشقر (Saleem al shakar)شہید ہو گئے۔گول کیپر سلیم الاشقر کی شادی صرف پانچ ماہ قبل ہوئی تھی جبکہ ان کی اہلیہ اپنے پہلے بچے کی منتظر ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلیم الاشقر کی شادی صرف پانچ ماہ قبل ہوئی تھی جبکہ ان کی اہلیہ اپنے پہلے بچے کی منتظر ہیں۔ ان کی شہادت کے بعد خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی کھلاڑی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:سوات، جھیل سیف اللہ میں کشتی ڈوب گئی، 1 ہی خاندان کے 5 سیاح جاں بحق، 3 لاپتہ
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جنگ کے باعث فلسطینی کھیلوں کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے اور متعدد کھلاڑی، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ افراد بھی شہید ہو چکے ہیں۔








