بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیف پر روسی فضائی حملہ، ایک شخص ہلاک

روسی افواج نے یوکرین(Ukraine) کے دارالحکومت کیف پر رات گئے ایک بڑا ڈرون اور میزائل حملہ کیا، جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے روس کو ’’بڑے پیمانے پر‘‘ حملے کی تیاری کے بارے میں خبردار کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد فضائی حملوں نے شہر کی عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

کیو کے میئر نے بتایا کہ کچھ لوگ منہدم ہونے والی نو منزلہ عمارت کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:آئی ٹی ماہرین کے لیے جرمنی کے دروازے کھل گئے: کون سی نوکریاں دستیاب ہیں اور کتنی تنخواہ مل سکتی ہے؟

دوسری جانب پولینڈ نے بھی اپنی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے اپنے لڑاکا طیاروں کو فعال کر دیا، ملک کی مسلح افواج نے اسے ’’احتیاطی‘‘ اقدام قرار دیا ہے۔