بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں بارش اور آندھی سے دیواریں و چھتیں گرنے کے واقعات، 2افراد جاں بحق

پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش(Punjab) اور آندھی سے دیواریں، چھتیں و بل بورڈ گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق اٹک میں تیز آندھی اور بارش کے باعث نیا پمپ کے قریب دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

خوشاب، قائد آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ سرگودھا میں تیز آندھی و بارش کے باعث سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

مزیدپڑھیں:چیف جسٹس پاکستان نے چاروں ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کے لیے انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دے دی

ترجمان ریسکیو کے مطابق شیخوپورہ، چک رسالہ روڈ پر لکڑی کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے بعد قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، شہری ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں۔