بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج کے 32بریگیڈیئرزکی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے 32بریگیڈیئرزکو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کےلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوا۔میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئرعمر نسیم ،بریگیڈیئر سید عباس علی ،بریگیڈیئر محمد عباس،بریگیڈیئر محمد شاہد ابڑو،بریگیڈیئر لقمان حفیظ،بریگیڈیئر یاسر الٰہی ،بریگیڈیئر عدیل حیدر منہاس،بریگیڈیئر سید علی رضا،بریگیڈیئر شاہد پرویز ،بریگیڈیئر احسن وقاص کیانی ، بریگیڈیئراظہر یاسین ،بریگیڈیئر قیصر سلیمان ،بریگیڈیئر شاہد پرویز،بریگیڈیئر احسن وقاص کیانی،بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ ،بریگیڈیئر عامر امین ،بریگیڈیئر ہارون حمید چودھری،بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ ،بریگیڈیئر محمد حسین، بریگیڈیئر شعیب بن اکرم،بریگیڈیئر کاشف خلیل،بریگیڈیئر کاشف عبداللہ،بریگیڈیئر امجد حنیف ،بریگیڈیئر فیصل نصیر،بریگیڈیئر احمد کمال اور سعید الرحمان سرور شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور کے جن بریگیڈیئرز کو ترقی دی گئی ان میں بریگیڈیئر طفیل احمد، بریگیڈیئر رضوان صادق،بریگیڈیئر اعجاز احمد،بریگیڈیئر ندیم افضل ،بریگیڈیئر شعیب احمد،بریگیڈیئر طاہر مسعود احمد،بریگیڈیئر وسیم احمد خان اور بریگیڈیئر سہیل صابر شامل ہیں ۔