بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرسٹیانو رونالڈو کب ریٹائرمنٹ لیں گے، بہن نے بڑا انکشاف کردیا

کرسٹیانو رونالڈو(Ronaldo) کی بہن کاتیا اویرو نے اشارہ دیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 ان کے بھائی کے شاندار بین الاقوامی کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے۔

ٹورنٹو میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان راؤنڈ آف 32 میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رونالڈو کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ ’لاسٹ ڈانس‘ ثابت ہو سکتا ہے۔

کاتیا اویرو کے مطابق انہیں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق رونالڈو جلد ہی بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہہ سکتے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ فوری نہیں بلکہ ٹورنامنٹ کے بعد سامنے آ سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ؛ امریکی کھلاڑی کو ریڈ کارڈ ملنے پر ڈومینوز کا مفت پیزا بانٹنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہو سکتا ہے، اس لمحے سے لطف اٹھائیں کیونکہ ایسے کھلاڑی دوبارہ نہیں ملتے‘۔


انہوں نے کہا کہ اسی طرح کروشیا کے تجربہ کار کپتان لوکا موڈرچ کے لیے بھی یہ آخری عالمی ٹورنامنٹ ثابت ہو سکتا ہے، جسے ایک خاص ’لاسٹ ڈانس‘ کہا جا رہا ہے۔

رونالڈو کو حالیہ تنقید کا سامنا بھی رہا ہے، تاہم ان کی بہن نے ان کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انہیں نہیں سمجھتے وہ فٹبال کی سمجھ نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ خاندان کو ان کی شاندار کامیابیوں پر فخر ہے۔ وہ اس وقت اپنے ریکارڈ چھٹے ورلڈ کپ میں کھیل رہے ہیں اور وہ پہلے ہی چھ مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن چکے ہیں۔