بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایچ ایف نے ہاکی ٹیم کیلئے 5 کوچز کی خدمات حاصل کرلیں، سابق پی سی بی کوچ بھی شامل

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 4 غیر ملکی سمیت 5 کوالیفائیڈ کوچز (Qualified Coaches)کی خدمات حاصل کرلیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر کو بھی ہاکی ٹیم کا فٹنس کوچ بنایا گیا ہے۔

پی ایچ ایف نے ہائی پرفارمنس کوچنگ ٹیم کا اعلان کیا ہے، جہاں چار غیر ملکی کوچز میں ہالینڈ کے ہرمن کروئس اور باب جوہان ویلڈہوف، آسٹریلیا کے ڈیوڈ ڈائر اور جنوبی افریقہ کے کرس بوون شامل ہیں، جبکہ جرمنی میں مقیم پاکستان کے عدنان ذاکر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

ہالینڈ کے ہرمن کروئس پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ و کوچنگ ایڈوائزر ہونگے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ ڈوائر کو فٹنس اور ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ڈیوڈ ڈوائر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھی فٹنس کوچ رہ چکے ہیں۔ہالینڈ کے باب جوہان ویلڈہوف گول کیپنگ کوچ ہوں گے اور جنوبی افریقہ کے کرس بوون کو اسپورٹس سائیکالوجسٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 15.77فیصد کمی ریکارڈ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچز وقفے وقفے سے پاکستان آئیں گے۔