شیر کو جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد نے ریسکیو ( Lion Rescued)کیا، جس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور اسے ہنگامی بنیادوں پر نکالا گیا۔
اینیمل رائٹس ایکٹوسٹ جوڈ ایلن کا کہنا ہے کہ بیمار شیر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، نجی چڑیا گھر میں موجود دیگر جانوروں کو بھی منتقل کیا جائے گا۔
جوڈ ایلن نے کہا کہ سندھ وائلڈ لائف کی اجازت سے شیر میمن گوٹھ پر واقع نجی سینکچری منتقل کیا گیا، عوامی دباؤ بڑھنے پر شیر کو غائب کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں سے سراغ لگایا گیا، ممکنہ طور پر غیر تربیت یافتہ عملے نے شیر کی دُم پر تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہوا۔
مزید پڑھیں:ٹیلر سوئفٹ کے عروسی لباس کی تفصیلات سامنے آگئیں
اینیمل رائٹس ایکٹوسٹ کا کہنا تھا کہ شیر اب بغیر کسی خوف کے زندگی گزار سکے گا۔








