اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب سے یہ بینچ بنا ہے بچے بچے کو پتا ہے یہ فیصلہ آئے گا،موقع تھا سپریم کورٹ اپنی ساکھ بحال کرتی ،اس فیصلے کو نہ تاریخ قبول کرے نہ ملک کے مفاد میں ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ڈالر کی کمی نہیں ، سیاسی انتشار کی وجہ سے مسائل ہیں،ملک میں انتشار ہے تو کیا ہم حقائق سے آنکھیں بند کر لیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ارادہ ہے 17اگست2023تک حکومت کریں،پنجاب میں ق لیگ کو حکومت ملی ہے تو اگلے سال اگست تک کام کریں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے ملک کے مفاد کو ترجیح دی اس کی قیمت تو ادا کرنی ہے،عدلیہ پارلیمان کے فیصلوں کو چیلنج کر رہی ہے،عدالت کا کام ہے کہ اپنی ساکھ بحال کرے،آج لوگ بینچ دیکھ کر بتا دیتے ہیں کہ فیصلہ کیا آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملکی مسائل کا حل لانگ مارچ میں ہے تو سارے ہی لانگ مارچ کریں ،کیا حقائق سے آنکھیں بند کرلیں،ہم نے ملکی مفاد میں سیاسی قیمت ادا کی ہے۔
ہم نے ملک کے مفاد کو ترجیح دی اس کی قیمت تو ادا کرنی ہے،شاہد خاقان








