بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکھر پولیس نے 7 کروڑ روپے مالیت کامسروقہ کپڑا برآمد کرلیا

سکھر پولیس نےکارروائی کر کے 7 کروڑ روپے مالیت کا کپڑا برآمد کرلیا ہے۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق ببرلو کے قریب سے امپورٹڈ کپڑے (Imported Fabric) سے بھرا ٹریلر چھینا گیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے ٹریلر سے سامان نکالا اور خالی ٹریلر شکار پور میں چھوڑ دیا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق کارروائی کے دوران 7 کروڑ روپے مالیت کا کپڑا برآمد کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال ہوگئی

ایس ایس پی کے مطابق واردات میں 2 تاجر، ڈرائیور اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے 2 ملازمین ملوث ہیں۔