بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے این پی رہنما ممتاز علی خان کے گھر پر فائرنگ، ریسکیو اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

اپر سوات کی تحصیل مٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی (ANP) کے رہنما اور نائب صدر سوات ممتاز علی خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کے تین اہلکاروں، ایک راہگیر سمیت مجموعی طور پر سات افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیا، جہاں سے ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار کی تشویشناک حالت کے باعث اسے سیدو شریف ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکی صدرانقرہ میں نیٹو ممالک اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حملے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اے این پی رہنما ممتاز علی خان پر ماضی میں بھی قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں، تاہم موجودہ واقعے کی وجوہات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔