بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی و بحرینی وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود (Faisal bin Farhan Al Saud)سے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد نے ملاقات کی جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکہ ایران مذاکرات کے عمل اور دیگر علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا، خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کی جاری مشترکہ کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزیدپڑھیں:شام داخل ہونے کی کوشش میں 100 سے زائد اسرائیلی آبادکار گرفتار

بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور محفوظ بحری آمدورفت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اس کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔