بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس کا یوکرین کے دارالحکومت پر حملہ، 10 افراد ہلاک

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف(kyiv) پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 46 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

میئر کیف کا کہنا ہے کہ میزائل حملے کی زد میں آنے والی رہائشی عمارت کی ساتویں سے نویں منزل تک کئی افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ہانیہ عامر کے نئے ہیئر اسٹائل نے مداحوں کو سلمان خان کی یاد دلا دی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔