بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مردوں میں بانجھ پن کیوں بڑھ رہا ہے؟ سائنسدانوں نے اہم وجہ ڈھونڈ لی

آج کے عہد میں بانجھ پن(Infertility) کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر مردوں کو اس مسئلے کا سامنا زیادہ ہورہا ہے۔

اب سائنسدانوں نے مردوں میں بانجھ پن کے کیسز میں اضافے کی ایک بڑی ممکنہ وجہ دریافت کی ہے اور وہ ہے فضائی آلودگی،یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

میساچوسٹس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی سے وہ جینز کام کرنا بند کر دیتے ہیں جو مردوں میں صحت مند سپرمز بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ فضائی آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے مردوں میں بانجھ پن کی شرح زیادہ ہوتی ہے، مگر اس کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی تھی۔

مزیدپڑھیں:چین:بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا، قریبی آبادیوں سے شہریوں کا انخلا شروع

اب اس نئی تحقیق میں ثابت ہوا کہ آلودہ فضا سے مردوں کی تولیدی صحت اور خلیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ فضائی آلودگی سے متاثرہ مردوں کے اہم جیز کے ڈی این اے میں کیمیائی تبدیلیاں آتی ہیں۔

یہ تبدیلیاں ایک لائٹ سوئچ کی طرح کام کرتی ہیں جو جینز کے افعال کو بند کر دیتی ہیں۔