اسلام آباد(ممتاز نیوز )پنجاب میں تحریک انصاف اوراتحادیوں کی حکومت آتے ہی پنجاب بیوروکریسی میں بڑےپیمانے پرتقرروتبادلے کردئیے گئے،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کماینہ،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب رانا عبدالجبار کی خدمات انٹیلیجنس بیورو کے سپردکردی گئیں
جبکہ ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،تحریک انصاف کی جانب سےمتعددافسران پر25مئی کوکارکنوں پر مبینہ تشددکاالزام لگایاگیاتھا








