بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گرمی کی شدید لہر، یورپ میں تباہی، جنگلوں میں آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا

مانچسٹر: گرمی کی شدید لہر نے برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں تباہی مچا دی، 40 سینٹی گریڈ گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو سے یورپ (Heat Wave)کے جنگلوں میں بڑھکنے والی تباہ کن آگ پر قابو مشکل ہوگیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں لگنے والی آگ بجھانے کیلئے سیکڑوں فائر فائٹرز دستیاب ٹیکنالوجی اور وسائل کے ساتھ نبرد آزما ہیں۔

پیرس کے حجم سے تقریباً ڈیڑھ گنا زائد 17 ہزار ہیکٹر 42 ہزار ایکٹر اراضی ہولناک آتشزدگی سے تباہ ہو چکی ہے جبکہ تیزی سے پھیلنے والی آگ بجھانے کیلئے وسائل کم پڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

گرمی کی شدید ترین لہر سے اب تک 4 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ جنوبی فرانس کی ایک کیمپ سائٹ سے سیاحوں سمیت تقریباً تین ہزار افراد کو جان بچا کر نکلنا پڑا۔

مزید پڑھیں:آبی حقوق، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت ہماری ریڈ لائن، بیرسٹر دانیال

سینٹ میری لا میر قصبے میں درجنوں موبائل گھر راکھ ہو گئے۔ قریبی پرپگنان میں ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔فرانسیسی وزیر داخلہ لارینٹ نونیز 40 سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور جنگلات میں لگی آگ پر اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔صورتحال کی وجہ سے ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔