مانچسٹر: 14 سال تک قید میں رہنے کے بعد رہائی پانے والا راچڈل گرومنگ گینگ(Grooming Ganging) کے لیڈر کی ملک بدری کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اینڈی برنہم، جو رواں ماہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں، راچڈیل گینگ لیڈر 73 سالہ شبیر احمد کو برطانیہ سے ملک بدر کروانے کیلئے سینئر وزراء پر دباؤ ڈالیں گے۔
2012 میں نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال کے الزامات میں سزا پانے والے مذکورہ گینگ لیڈر کے متاثرین کو کہا گیا ہے کہ اسے ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔
قیدی نے رہائی کے بعد پانی حفاظت کے بارے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے، اس کے پاس سزا پانے سے قبل دہری شہریت تھی مگر عدالتی فیصلے کے بعد برطانوی شہریت چھین لی گئی تھی۔
اینڈی برنہم اس گینگ لیڈر کی ملک بدری کو لے کر پہلے ہی اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کی ملک بدر کے حوالے سے تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:یومِ آزادی آتشبازی کے بعد واشنگٹن دنیا کا بڑاآلودہ ترین شہر بن گیا
ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں جب وہ گریٹر مانچسٹر کے میئر تھے تب بھی انہوں نے ٹوری حکومت سے گرومنگ گینگ کے ارکان کی ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا۔








