وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں پولیو نگرانی بورڈ(Polio vigilance Board) کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔
وفد میں روٹری کے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے چیئرمین مائیک میکگورن، گیٹس فاؤنڈیشن کے گلوبل ڈیولپمنٹ کے صدر کرس ایلائیس،ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف اور گاوی کے نمایندگان بھی شامل تھے ۔
وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال ، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق بھی موجود تھیں۔
دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کیا اور انسداد پولیو کے لیے شراکت داروں کا حکومت کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو پولیو جیسے موذی سےبچانے کےلیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔پولیو کاخاتمہ قومی ترجیح ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ کوششیں مزید تیز کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی خیبر پختونخوا کے پولیو ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی توجہ دینے اور موثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ تمام شراکت داروں کے انسداد پولیو کے حوالے سے اقدامات پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، حکومتی ٹیم کے تمام ارکان انسداد پولیو کیلئے اقدامات پر لائق تحسین ہیں۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں شیدید مندی، 100 انڈیکس میں 1199 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
اس موقع پر وفد نے پولیو فری پاکستان کےلیے حکومت کے موثر اقدامات کو سراہا اور نمایاں پیشرفت پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔








