بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی شہید سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا سفر آخرت جاری،جسد خاکی نجف پہنچا دیا گیا

ایران کے شہید سپریم لیڈر سیّد آیت اللہ خامنہ ای(ayatollah ali khamenei ) کا سفر آخرت جاری،شہید علی خامنہ ای کا جسد خاکی عراق کے شہر نجف پہنچا دیا گیا۔

عراقی وزیراعظم، اعلیٰ عراقی حکام سمیت بڑی تعداد میں دیگر لوگ ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان جلوسِ جنازہ میں شرکت کیلئے نجف پہنچے، تاہم ایران پر امریکی حملوں کے بعد ایرانی صدر واپس وطن روانہ ہوگئے۔

مزیدپڑھیں:دو برس میں 36 ارب روپے کے خسارے کی شکار میپکو 1.05 ارب منافع کمانے والی کمپنی بن گئی

شہید آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی پہلے نجف میں روضہ حضرت علیؑ پر لے جایا جائے گا بعد میں کربلا میں روضہ حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہ السلام پر لے جایا جائے گا۔