بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران معاہدہ ختم، بہت وقت ضائع کیا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا، ٹرمپ

انقرہ ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(American President) کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے ایران کے ساتھ ہونے والی مفاہمت کی یادداشت اب ختم ہو چکی، امریکہ نے گزشتہ رات ایران میں کارروائی کی ہے۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران، نیٹو اور اسپین کے حوالے سے اہم بیانات جاری کیے۔

ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز ایران نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے جہازوں پر حملے کیے، ہم نے گزشتہ رات ایران کے انتہائی خطرناک لوگوں پر بہت طاقتور حملے کیے ہیں۔

وہ بیمار ذہنیت لوگ ہیں، ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے، ہم نے ایران کے معاملے میں بہت زیادہ وقت ضائع کر دیا، میرا خیال ہے اب ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت ختم ہو چکی ہے، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ انقرہ میں نیٹو چیف کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں، جس میں ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات کی گئی ہے۔

ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، نیٹو امریکہ کا مشکل ترین پارٹنر ہے، میں نیٹو سے خوش نہیں ہوں کیونکہ نیٹو نے ایران کے خلاف ہماری مدد نہیں کی۔

اس موقع پر امریکی صدر نے اسپین کو نیٹو کا ایک خوفناک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ “انہوں نے اپنے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو اسپین کے ساتھ تمام تجارت بند کرنے کا حکم دے دیا ہے”

مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس کانفرنس، بلوچستان سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

، ٹرمپ کے اسپین سے متعلق اس بیان کے پیچھے کارفرما عوامل کچھ یہ ہیں کہ مارچ میں اسپین نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف آپریشنز کے لیے اس کی سرزمین پر موجود مشترکہ فوجی اڈے استعمال نہیں کرے گا، اور اس کے ساتھ ہی اسپین نے جنگ میں شامل امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی تھی۔