بنگلادیش کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع روہنگیا مہاجر کیمپ (Refugee Camp)میں مٹی کے تودے تلے دبنے سے 8 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
واقعہ بنگلادیش کے ضلع کاکس بازار میں قائم روہنگیا مہاجر کیمپ میں شدید مون سون بارشوں کے باعث ایک مدرسے پر مٹی کا تودہ گرنے کے باعث پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے میں 8 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو مہاجر کیمپوں کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں متعدد روہنگیا مہاجرین جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بیشتر مہاجرین ایسی عارضی رہائش گاہوں میں قیام پذیر ہیں، جو بانس اور ترپال سے بنائی گئی ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کا نشانہ بن رہی ہیں۔
حکام کے مطابق حساس علاقوں سے خاندانوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے کیونکہ آئندہ دنوں میں مزید بارش، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کی پیشگوئی ہے۔
مزید پڑھیں:چین نے صرف 38 ماہ میں دنیا کا سب سے بڑا شاہکار میگا ریلوے اسٹیشن تعمیر کرلیا
2017ء میں بنگلادیش کے پڑوسی ملک میانمار میں فوجی کریک ڈاؤن کے باعث بڑی تعداد میں مسلمانوں نے نقل مکانی کی تھی، 12 لاکھ مہاجر اس وقت کاکس باز ار کی مہاجر بستی میں قیام پذیر ہیں۔








