اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی اسلحہ(Illegal Weapons) رکھنے کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب کے وزیرِ تعلیم نے ٹیوشن سینٹرز پر مکمل پابندی کا کوئی اعلان نہیں کیا
انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، شہری لائسنس یافتہ اسلحہ فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں رجسٹر کرائیں۔








