قومی ٹیم سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں 9 سے 12 جولائی تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ روزہ تربیتی کیمپ (Tanning Camp)میں حصہ لے گی جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔
پاکستانی ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگی، جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، تاروبا میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں ہوگا، یہ دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں:پشاور، آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 20 کلو کا تھیلا 2900 روپے سےمتجاوز
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کا بھی دورہ کرے گی، جہاں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔حالیہ اعلان کے مطابق بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دونوں ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے








