اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے حکومت سنبھالنے کے بعد ابتدائی طورپر نئی حکومت جو اقدامات لینے جارہی ہے ان میں پی ٹی آئی کے منحرف ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا نا ہے ، بدھ کو صوبائی حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی جائے گی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس تحریک پر رائے شماری کی نوبت آنے سے پہلے دوست مزاری خود ہی مستعفی ہوجائیں گے ۔ بصورت دیگر 14 روز بعد انہیں ارکان کی اکثریت اس عہدے سے فارغ کرد یں گے ۔
پنجاب حکومت کا دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ








