بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین کے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل تجربے، امریکہ کا اظہارِ تشویش

چین (China)کے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل تجربے پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے امریکی محکمہ خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے 6 جولائی کو میزائل تجربہ کرنے سے چند گھنٹوں قبل معلومات دیں، دی گئی معلومات 5 جوہری طاقتوں پی 5 کے طے شدہ معیار سے بہت کم تھی۔

امریکی حکام نے کہا کہ چین غیر شفاف انداز میں جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے، چین کے ایسے اقدامات پر خطے کے ممالک کو شدید تشویش ہے۔

مزیدپڑھیں:شہر قائد میں رات گئے 4 مبینہ پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 7 ملزم گرفتار

خبر ایجنسی کے مطابق چین نے جوہری آبدوز سے بحرالکاہل میں ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا، چین کے میزائل تجربے پر امریکہ کے علاوہ جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور تائیوان نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔